وہاڑی بااثر زمیندار کی غریب محنت کش کی زمین پر قبضہ کی کوششیں ،زمین میرے نام انتقال ہے ، جس کے سارے ثبوت میرے پاس ہیں ، لیکن میا ں شوکت دولتانہ اور میاں ایاز خان دولتانہ لڈن کے بڑے زمیندار ہیں جو میرا رقبہ ہتھیانا چاہتے ہیں ، میری اعلیٰ حکام سے داد رسی کی اپیل ہے ۔غریب محنت کش غلام یٰسین کملانہ کی پریس کانفرنس
تفصیلات کے مطابق موضع علی الدین لڈن کے رہائشی غلام یٰسین کملانہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ با اثر زمیندار میاں شوکت دولتانہ اور میاں ایاز خان دولتانہ میری اراضی پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں اراضی میرے نام انتقال ہے اور تمام ثبوت موجود ہیں لیکن میاں شوکت دولتانہ مجھے مختلف جگہ پر دھمکیاں دے رہا ہے کہ تمہاری اراضی پر قبضہ کر لوں گا، مجھے جانی و مالی نقصان کا شدید اندیشہ ہے ، زمین کا حکم امتناعی دوامی بھی حاصل کر رکھا ہے لیکن میاں شوکت دولتانہ چونکہ بڑا زمیندار ہے اور اس کے اثر و رسوخ بہت اوپر تک ہیں اس لیے وہ ہماری جان کے دشمن کا بنا ہوا ہے ، میری اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ مجھے انصاف فراہم کیا جائے ۔ اور میاں شوکت دولتانہ اور ایاز دولتانہ کو زمین میں دخل اندازی سے باز و ممنوع رکھ جائے ۔ اس موقع پر اہل علاقہ نے بھی میاں شوکت دولتانہ کے خلاف احتجاج کیا ۔

غریب محنت کش غلام یٰسین کملانہ کی پریس کانفرنس
Latest posts by 9news (see all)