606

عورتیں صرف بدصورت مردوں کے ہاتھوں حراساں ہونے پر شور مچاتی ہیں۔صدرایکواڈور

ویب ڈیسک 9 نیوز

صدر لینن مورینو نے اپنے بیان میں کہا کہ ”خواتین صرف بدشکل مردوں کے ہاتھوں جنسی زیادتی کا نشانہ بننے پر شور مچاتی اور پولیس میں رپورٹ درج کرواتی ہیں۔“یہ بات انہوں نے گوایاکوائل شہر میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ”مردوں کو مسلسل اور مستقل طور پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیے جانے کا خطرہ رہتا ہے۔ یہ سچ ہے کہ خواتین اکثر جنسی ہراسانی رپورٹ کرتی ہیں جو کہ بہت اچھا ہے لیکن خواتین صرف ان مردوں کی جنسی ہراسانی اور زیادتی پر غصے میں آتی اور رپورٹ کرتی ہیں جو بدصورت ہوتے ہیں۔ جب کوئی خوش شکل مرد کسی عورت کو جنسی ہراسانی یا زیادتی کا نشانہ بناتا ہے تو خواتین کے لیے وہ جنسی ہراسانی نہیں ہوتی۔“

صدر مورینو کے اس بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ ہوئی تو ایکواڈور سمیت دنیا بھر سے شدید ردعمل سامنے آیا۔ اگلے روز صدر مورینو نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر لوگوں سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ”میرے اس بیان کا مقصد خواتین کے خلاف جنسی ہراسانی کو غیراہم ثابت کرنا نہیں تھا۔ اگر کسی کی میرے بیان سے دل آزاری ہوئی ہے تو میں آپ سے معافی مانگتا ہوں۔ میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ میں خواتین کے خلاف کسی بھی قسم کے تشدد کا مخالف ہوں۔“

9news
Follow
Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں