شمالی کوریاکےسربراہ کم جونگ ان عوام کےسامنےآگئے ۔۔ کم جونگ کی موت سےمتعلق گردش کرتی ساری افواہیں دم توڑگئیں
شمالی کوریا کےڈکٹیٹرکم جونگ اُن 20 روزتک منظرعام سےغائب کیاہوئےدنیا نےیہ سمجھناشروع کردیاکہ کم جونگ اُن مرگئےاوریہ افواہیں گردش کرنےلگیں کہ ان کی بہن نےانکااقتدارسنبھال لیاہے۔تاہم انہوں نےجنوبی پیانگن کےشہرسنچن میں ایک فرٹیلائزرپلانٹ کاافتتاح کیااس موقع پرکم جونگ ان کی بہن بھی ان کےہمراہ تھیں۔
شمالی کوریاکےسرکاری میڈیانےتقریب کی تصاویرجاری کیں لیکن دیگراشاعتی اورصحافتی ادارےابھی بھی کہتےہیں کہ کم جونگ ان کےزندہ ہونےکی خبرمیں سچائی نہیں ہے۔

مگرایسالگتاہےکہ کم جونگ ان کوروناوائرس سےمتعلق احتیاطی تدابیر اپناتےہوئےروپوش تھے۔کم جونگ ان نے15اپریل کواپنےدادااوربانی ریاست کم اِل سنگ کی قبر پرحاضری نہیں دی تھی جبکہ اس سےقبل انہوں نےایساکبھی نہیں کیاتھا۔
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ سےصحافی نےکم جونگ ان سےمتعلق پوچھاتوانہوں نےکہاکہ کچھ بھی کہناقبل ازوقت ہےوقت آنےپراس سےمتعلق بات کی جائےگی۔