
☆ جو اپنے گھر بار، والدین، بھائیوں اور رشتہ داروں کو پارٹی کیلئے ناراض کردیتا ہے۔
☆ جو اپنی جوانی کی تمام صلاحیتیں اپنی پارٹی کی ترقی کیلئے استعمال کرتا ہے۔
☆ جو اچھے کپڑوں، پیسوں، گاڑیوں اور رہائش سے محروم رہتا ہے۔
☆ جو اپنی ذاتی مفادات کو پیچھے اور پارٹی مفادات کو آگے رکھتا ہے۔
☆ جو اکثر بھوکا پیٹ سوتا ہے لیکن ضمیر مطمئن ہوتا ہے۔
☆ جو پارٹی اور قوم کیلئے سردی اور گرمی کی پروا نہیں کرتا۔
☆ جو لاٹھی گولی کھاتا ہے اور بیروزگار رہتا ہے۔
☆ جو اپنے سنہرے دن قوم کے نام کرتا ہے۔
☆ جو عوام میں بنیادی سیاسی شعور اجاگر کرتا ہے۔
☆ جو پارٹی کیلئے چندے جمع کرتا ہے۔
☆ جو نظریاتی بنیادوں پر طبقاتی جدوجہد میں حصہ لیتا ہے۔
☆ جو اپنی زندگی میں جیلوں کا بار بار چکر لگاتا ہے۔
☆جو پارٹی کیلئے نہ دن دیکھتا ہے اور نہ رات۔
_________لیکن__________
ان سب قربانیوں کے باوجود جب پارٹی کو اقتدار نصیب ہوتا ہے، تو سب سے زیادہ وہی کارکن زیرعتاب آتے ہیں اور مراعات یافتہ طبقہ ان کو راستے سے ہٹانے کیلئے ان پر طرح طرح کے الزامات لگا کر خود اقتدار کے مزے اڑاتے ہیں