

(پشاورڈویژن)اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ ریلوے مس وزیرکی نوشہرہ میں غیر قانونی تجاوزات کیخلاف اپریشن،بھاری مشینری کے زریعے تعمیرات مسمار، ریلوے کی 4 مرلہ سرکاری اراضی واگزار۔
(نوشہرہ) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے فیاض احمد خان کی ہدایت پر اسپیشل مجسٹریٹ ریلوے مس وزیر کی اسسٹنٹ ایکزیکٹیو انجینئر سید لیاقت شاہ کیساتھ نوشہرہ شیدو میں ریلوے اراضی پر قائم غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تعمیرات کو بھاری مشینری کے زریعے مسمار کردیا۔جس سے ریلوے کی رہائشی 04 مرلہ اراضی واگزار کرائی گئی جن کی مالیت سولہ لاکھ روپے ہے۔ان رہائشی ریلوے اراضی پر 30 سال سے غیر قانونی قبضہ کیا گیا تھا جس میں کیس عدالت سے پاکستان ریلوے کے حق میں ہوا تھا۔کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے ریلوے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ اراضی پر قائم مالکان کو تجاوزات خاتمہ کے لئے نوٹسز جاری کئے گئے تھے جس میں عدالت سے رجوع کے باعث کیس چلا ارہا تھا جو کہ ریلوے کے حق میں فیصلہ ہونے کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ریلوے انتظامیہ کے مطابق سپیشل مجسٹریٹ ریلوے مس وزیر کی نگرانی میں ریلوے کی اراضی پر قائم غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں جاری رہے گی جس میں کسی کے ساتھ نرمی نہیں برتی جائیگی۔