382

سپاہ سالار۔۔۔۔اور اعتراض

عقیلہ رضا: نامہ نگار/ڈپٹی بیورو چیف اسلام آباد

جنرل قمر جاوید باجوہ اور اعتراضات:
کافی عرصہ سے جنرل باجوہ کی ذات پر اعتراضات کیے جارہے ہیں جو مذہبی حوالے سے اور ملازمت میں توسیع کے حوالے سے ہیں۔ مدتِ ملازمت میں توسيع کے بعد سے کچھ شدّت بھی دیکھی گئی ان اعتراضات میں ، درمیان میں یہ سلسلہ کچھ سست پڑھ گیا تھا مگر کچھ ہفتوں سے یہ سلسلہ پھر سے چل پڑا ہے جو کہ آئیندہ مزید شدّت بھی اختیار کر سکتا ہے۔
مذہب سے مسلمان کا تعلق گہرا ہے چاہیے کوئی مسلمان دین پر نہ بھی چلتا ہو مگر مذہب کے نام پر اس کو آسانی سے بلیک میل کیا جاسکتا ہے اور یہ وہ واحد ہتھیار ہے جو آج ہر مفاد پرست ٹولہ حتی کہ غیرمسلم بھی مسلمانوں کے خلاف استعمال کر رہےہیں،جنرل باجوہ کے خلاف بھی یہ مذہبی کارڈ استعمال کیا جا رہا ہے جس کا زوروشور سے پروپگینڈا بھی کیا جا رہا ہے۔
باجوہ ڈاکٹرائن نے جہاں دہشتگردوں کو لگام ڈالی وہیں غداروں اور ملک دشمنوں کی تمام چالوں کو بھی الٹا دیا یہی وجہ ہے کہ اب جنرل باجوہ کے خلاف مذہب کارڈ استعمال کیا جارہا ہے اور ان پر قادیانی ہونے کا الزام لگایا جارہا ہے۔
بہت سے محبِ وطن اور فوج سے محبت کرنے والوں نے اس پر لکھا اور بہت سے دلائل بھی دیۓ جو کہ قابلِ تحسین ہے،
میں صرف چند باتیں کرنا چاہوں گی،
اس وقت ملک دشمن عناصر،غدار اور فوج سے نفرت رکھنے والے لوگ یہ تمام کمپین چلا رہے ہیں جس کی وجہ صاف ظاہر ہے کہ باجوہ ڈاکٹرائن نے ان کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔
حکومت اور فوج کا ایک پیج پر ہونا ملک دشمن عناصر کے لیے کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہے جس کے باعث وہ ہر چال چلیں گے۔
جنرل باجوہ بلاشبہ سچے،نڈر اور دلیر مسلمان ہیں،ان کی شخصیت کا رعب ہی ان کے ایمان کا پتا دیتی ہے۔
آخر میں سب سے اہم بات کہ کسی قادیانی کے لیے کعبہ کا دروازہ نہیں کھلتا(ہوسکتا ہے کسی کے ذہن میں یہ بات آۓ کہ یہ تو سعودی حکومت کی مرضی ہے مگر ایسا نہیں ہے جب تک اللہﷻ نہ چاہے تو کوئی کچھ نہیں کر سکتا،یقیناً قادیانی معلون کو اللہﷻ ایسی جگہوں سے دور رکھتا ہے)۔
پھر بھی کسی کو کوئی شک ہو تو وہ جنرل باجوہ کی مدینہ شریف حاضری کو دیکھ لے ان کا روضہ رسولﷺ کے سامنے باادب کھڑے ہونا عاجزی کے ساتھ سارے شکوک کو دور کردیتا ہے(قادیانی جو ملعون ہیں وہ وہاں نہ حاضری دیتے ہیں اور نہ اتنی جراءت کے وہاں جائیں،اس دربار میں تو وہ جاتے ہیں جن کو آقاﷺ خود بلاتے ہیں)
ہم سب کو چاہیے کہ ملک دشمنوں کے اس مذہبی کارڈ والے پروپگینڈا کو مکمل طور پر ناکام بنائیں جس طرح باجوہ ڈاکٹرائن نے دشمن کی ہر چال کو ناکام بنایا اسی طرح ہمیں بھی ایسی تمام چالوں کو ناکام بنانا ہے۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں