344

ریلوے انتظامیہ نے مقامی اخبار میں لگنے والی خبر کی تردید کردی۔

(پشاور)ریلوے انتظامیہ کی جانب سے مقامی اخبار میں شائع خبر کی تردید،بروز بدھ “روزنامہ اج” میں خبر شائع کی گئی تھی کہ ریلوے انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کے باعث دلہ زاک روڈ ہشتنگری ریلوے پھاٹک میں واقع 600 دوکانوں کی سربمہری کھولنے سے معذرت کرلی ہے۔اس بارے میں ریلوے ڈویژنل انتظامیہ کی کسی کیساتھ کوئی مزاکرات نہیں ہوئے ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈویژنل ریلوے انتظامیہ کی جانب سے ہشتنگری ریلوے پھاٹک کے قریب واقع 600 دوکانوں کو لاکھوں روپے بقایاجات جمع نہ کرنے پر سیل کیا گیا تھا جس کے بعد حتمی فیصلے کے لئے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے کی جانب سے کیس ریلوے ہیڈ کوارٹر بھجوایا گیا ہے جس میں مزکورہ دوکانوں کے لئے حل طلب ہدایات،ریلوے ٹریک کے اطراف میں کمرشل سرگرمی اور دیگر معاملات کو مد نظر رکھتے ہوئے پالیسی طلب کی گئی ہے جو کہ زیر عمل ہے۔ ہشتنگری پھاٹک میں واقع ریلوے اراضی پر قائم دوکانوں کے لیز 2015 میں ختم ہونے کے باعث کیس عدالت میں زیر سماعت تھا جس کے بعد ریلوے انتظامیہ کے حق میں کیس خارج ہونے کے باعث دوکانوں کو سیل کیا گیا تھا۔ ریلوے ہیڈ کوارٹر سے پالیسی طلب کی گئ ہے جیسے ہی ریلوے پالیسی ہیڈ کوارٹر سے موصول ہوگی اسی کے مطابق دوکانوں سے ڈی سی ویلیو کے تحت نادہندگان سے بقایاجات جمع کی جائیگی بقایاجات جمع کرنے کے بعد سربمہر شدہ دوکانوں کو کھولا جائیگا۔ریلوے انتظامیہ کے مطابق کیس کے زیر عمل ہونے کے دوران بھی ہیڈ کوارٹر سے دوکانوں میں پڑا مختلف قسم کے سامان کی واپسی کے لئے ہدایات اور تجاویز طلب کی گئی ہے تاکہ کیس کی حتمی پالیسی کا فیصلہ ہونے سے پہلے دوکانوں میں پڑا سامان کی خرابی سے بچنے کے لئے ہدایات جاری کی جائے جس میں ریلوے ہیڈ کوارٹر سے ہدایات انے کے بعد ریلوے مجسٹریٹ اور پولیس کے نگرانی میں دوکانوں کی سربمہری کھول کر سامان کی واپسی کرکے دوکانیں واپس سربمہر کی جائیگی جائیگی ہدایات نہ ملنے تک دوکانیں سیل رہیگی۔مزکورہ دوکانوں پر 24 گھنٹے ریلوے پولیس سمیت ریلوے عملہ تعینات کی گئی ہے تاکہ کسی قسم کی غیر قانونی اقدام کو بروقت روکا جاسکے۔
بتاریخ:- 20/11/2019

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں