531

راولپنڈی پولیس پر دہشتگردانہ حملہ

رحیم خان: 9 نیوز اسلام آباد

‏راولپنڈی پولیس پر دہشتگردانہ حملہ

تھانہ کینٹ کے علاقہ صدر میں محافظ پٹرولنگ سکواڈ پر دہشتگرد کی فائرنگ،
دہشتگرد کی فائرنگ سے ہیڈکانسٹیبل محمد علی اور کانسٹیبل سعید احمد شہید،
فائرنگ کی آواز پر ڈولفن اہلکار موقعہ پر پہنچے تو دہشتگرد نے ان پر بھی فائرنگ کی،

‏دہشتگرد کی فائرنگ سے ڈولفن اہلکار حسن اکرم اور راہگیر خاتون زخمی،

پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے دہشتگرد ہلاک،

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی آر پی او راولپنڈی سہیل حبیب تاجک، سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس، ایس ایس پی آپریشن، ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور ایس پی پوٹھوہار موقع پر پہنچ گئے

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.

راولپنڈی پولیس فرض کی ادائیگی کے دوران کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی، سی پی او راولپنڈی

ترجمان راولپنڈی پولیس

9news
Follow
Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں