
جناح تجھے سلام
قائداعظم کو اللہ نے وہ بصیرت عطا کی تھی جس کی عملی تصویر آج ھند میں نظر آ رہی ہے ۔ بھارت میں مسلمانوں کو جس قدر ظلم اور بربریت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، انتہائی دردناک ہے ۔ پورا بھارت آج وہ کشمیر بن چکا ہے جہاں انسانی خون اور عزت کوڑیوں کی بھی نہیں رہی ۔ آج جو بھارت میں ہو رہا ہے ، جناح ؒ نے اسے کئی دہائیوں پہلے ہی دیکھ لیا تھا اور اسی لیے پاکستان کا مطالبہ کیا تھا تاکہ ھند کے مسلمانوں کی نسلیں ھندو تعصب کا شکار ہونے سے بچ جائیں ، وہی تعصب جو آج بھارت کے مسلمان سہہ رہے ہیں ، آج یقیناً انہیں دو قومی نظریہ کی اہمیت کا اندازہ ہوا ہو گا ۔ مسلمان ہونے کے ناتے ، انسان ہونے کے ناتے میں بھارت کے مسلمانوں کی زبوں حالی پر شکستہ دل ہوں ، اللہ ان سب کی حفاظت فرمائے ۔آمین ۔
قائد نے اس ملک کو حاصل کر کے جو ہم پر احسان کیا ہے ہم اس کا بدلہ کبھی نہیں اتار سکتے ، لیکن ہم قائد کے پاکستان کو اقلیتوں کیلئے امن کا گہوارا تو بنا سکتے ہیں ۔ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے کیونکہ یہ رحمت العالمین ﷺ اور قائد کی تعلیم ہے ۔
آج کے دن اپنے قریبی غیر مسلم پاکستانی سے یکجہتی کا اظہار کر کے جناحؒ کے نام محبتوں کا سلسلہ شروع کریں ۔