سیالکوٹ جناح ہاوس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی جناب عثمان ڈار صاحب نے ویڈیو لنک پر NA 73 کی تمام یوسی کی پی ٹی آئی ورکر خواتین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کورو نا متاثرین کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے ہم ان کے دکھ درد کے ساتھی ہیں مسیحی برادری اور ہندو برادری نے بھی میٹنگ میں شرکت کی اور چیر پرسن ڈسٹرک ہیلتھ میڈم نبیلہ مشتاق صاحبہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسیحی برادری اور ہندو برادری کو بھی مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گےہم کرونا کی وجہ سے جس مقام پر کھڑے ہیں وہاں سب بہن بھائی ایک ہیں تمام خواتین نے چیئر پرسن ڈسٹرک ہیلتھ میڈم نبیلہ مشتاق صاحبہ کی کاوشوں کو سراہا جس طرح انہوں نے دن رات کورو نا متاثرین کے لیے جدوجہد کی.
Latest posts by 9news (see all)