ویب ڈیسک 9 نیوز اسلام آباد
تگنی کا ناچ نچانے والی یہ لڑکیاں کون ہیں؟ ان کا بیک گراؤنڈ کیا ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

تحریک انصاف حکومت کے وزرا اور اہم شخصیات کے ساتھ ویڈیوز بنا کر سکینڈلز کھڑے کرنے والی سوشل میڈیا پرسرگرم لڑکیوں حریم شاہ اور صندل خٹک کے بارے میں آئی بی نے رپورٹ تیار کی ہے۔ آئی بی ذرائع کے مطابق بول ٹی وی کے پروگرام میں حکومتی وزرا کے بارے میں سنگین نوعیت کے الزام لگائے جانے کے بعد محکمے نے حریم شاہ اور اسکی ساتھی صندل خٹک کے پس منظر کا پتہ لگا کر فائل بنائی ہے۔


حریم شاہ کیساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنانیوالی صندل خٹک نے اس ریکارڈڈ پروگرام میں ذومعنی اور مبہم گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے اہم شخصیات کے کپڑے اتروائے ہیں۔ اس شو میں صندل خٹک نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان کالا جادو کرکے وزیراعظم بنے ہیں
حریم شاہ نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے ساتھ ویڈیو چیٹ بھی سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی تاہم بعد ازاں ڈیلیٹ کر دی۔
حریم شاہ نے ٹوئٹر پر پی ٹی آئی سپورٹرز کو دھمکی دی تھی کہ اگر ان کے خلاف مہم بند نہ کی گئی تو کئی اہم شخصیات کی ویڈیوز سامنے کے آئیں گی۔مزید خبریں۔
نادرا کے ریکارڈ کے مطابق حریم شاہ کا اصل نام فضہ حسین ہے اور وہ ضلع مانسہرہ کی تحصیل اوگی کے گاؤں نواب شاہ، شیر گڑھ میں ضرار حسین نامی شخص کے ہاں پیدا ہوئیں۔شناختی کارڈ کے مطابق فضہ حسین عرف حریم شاہ 28 دسمبر 1991 میں پیدا ہوئیں یعنی انکی عمر اس وقت 28 سال ہے

ان کے ساتھ ویڈیوز میں نظر آنے والی صندل خٹک نامی لڑکی کا اصل نام صندل شمیم ہے اور وہ ضلع کرک کے گاؤں نری پنوس سے تعلق رکھتی ہیں۔ والد کا نام حضرت علی ہے۔ تاریخ پیدائش 5 ستمبر 1996 ہے

حریم شاہ کافی عرصے سے سوشل میڈیا پر سرگرم ہیں تاہم ان کو شہرت وزارت خارجہ کے میٹنگ روم میں ویڈیو بنانے سے ملی۔ حریم شاہ کی فیاض الحسن چوہان، ایک ن لیگی رکن اسمبلی کیساتھ ڈانس کی ویڈیو بھی بہت وائرل ہوئی جبکہ مبشرلقمان نے حریم شاہ اور صندل خٹک پر الزام لگایا کہ وہ ویڈیو بنانے آئیں اور انکے جہاز سے قیمتی اشیاء چرا کر لے گئیں ۔ اسکے علاوہ حریم شاہ کی وزیراعظم عمران خان اور دیگر وزراء کیساتھ تصاویر بھی منظرعام پر آچکی ہیں۔