462

تلاش گمشدہ….قائد کا پاکستان

صائمہ ولایت
صائمہ ولایت: چیف رپورٹر 9 نیوز نارووال

تلاش گمشدہ قاٸد کا پاکستان…

ہم سال ہا سال سے قاٸد اعظم محمد علی جناح صاحب کو خراجِ عقیدت پیش کرتے آ رہے ہیں اور یہ اچھا عمل ہے ہماری آنے والی نسلوں کو خبر ہونی چاہۓ کہ ہمیں آزادی دِلوانے والا عظیم شخص کون ہے
مگر اتنے سال کے خراج کے بعد آج میں نے سوچا دیکھوں تو سہی یہ پاکستان وہ رہا بھی ہے کہ نہیں جس کے لۓ قاٸد نے دن رات ایک کیا…اور دیکھا تو محسوس ہوا یہ قوم تو اپنا اپنا پاکستان بنانے کی تیاری میں ہے
اس قوم میں تو صرف مسخرے اداکار اور جگت باز رہ گۓ ہیں جن سے یہ امید رکھنا تو ہے ہی فضول کہ یہ اس ملک کو اسی راہ پہ لے کہ چلیں گے جس راہ پہ قاٸد کا خواب تھا…وطن عزیز کا یہ خوبصورت خطہ ہمیں اس لۓ عطا نہیں کیا گیا تھا کہ ہم اس پہ سانپ کی طرح سج کے بیٹھ جاٸیں مزے کریں کھاٸیں پیٸں اور جب دل کرے اسی ملک کو ڈس لیں
آج ہمارے ملک کا وہ حال ہے کہ قاٸد کو خراج عقیدت پیش کرنے والوں کو دیکھ کر ہی ان کی روح کانپ جاتی ہو گی….ہم تو وہ بدبخت لوگ ہیں کہ جن عظیم لوگوں کے قول ہمیں کامیاب کرواتے ہیں انہی کا ہم مزاق بنا کہ دن رات ہستے پھرتے ہیں….غلط کہتے ہیں کہ ملک غریب ہے ملک غریب نہیں قوم میں غیرت نہیں رہی اس ملک کو بہتا دریا سمجھ رکھا ہے اور دریا بھی سونے کا جس کا دل کرتا ہے جتنا دل کرتا ہے اس ملک کو کھا رہا ہے
جب یہ ملک آزاد ہوا تھا اس کی امیدیں اس کا وقار اس کی وجہ کچھ اور تھی مگر بات وہی ہے کہ ہم بہت جلدی بھول جانے والی قوم ہیں
یہ ملک اس لۓ آزاد نہیں کروایا تھا کہ اس پہ سانپ بن کے بیٹھ جاو اور کسی کی پروا نہ کرو بلکہ اس لۓ بنایا تھا کہ مسلمانوں کو ایک آزاد خطہ نصیب ہو جس میں وہ اپنی مرضی سے چل پھر سکیں عبادت کر سکیں اپنے اسلامی تہوار منا سکیں غیر مسلموں کو تحفظ دیں ان کے لۓ رول ماڈل بن سکیں اور اس سب کے بعد جو سب سے اہم بات ہے….مسلمان آزادی سے بیٹھ کے حکمت عملی تیار کر سکیں کہ باقی مسلمانوں کو آزاد کیسے کروایا جاۓ دنیا پہ اسلام کا جھنڈا کیسے لہرایا جاۓ کافروں کو شکست کیسے دی جاۓ…ہمارے اباٶ اجداد کی پہچان ان کا مقصد حیات یہ تھا کہ ان کے بہن بھاٸ تکلیف میں ہیں ان کو نکالنا کیسے ہے
اس ملک کو مظبوط کیسے بنانا ہے دیا کو کیسے دکھانا ہے کہ ہم کون ہیں ہماری آزادی ک وجہ کیا ہے
وہ مظبوط اعصاب کے مالک لوگ تھے جو اپنے حق کے لۓ لڑنا مرنا قرباںی دینا جانتے تھے
اور ایک ہم ہیں ….اور ہم وہ لوگ ہیں کہ ہمیں ہر وہ چیز پسند آتی ہے جو غیر مسلم پسند کریں….اور کیا ہی مزے کی بات ہے کہ ہمیں جو پسند ہے غیر مسلم اربوں کی سرمایاکاری کر کہ بھی وہ سب دستیاب کرتے ہیں کہ کہیں اس قوم کی پسند راہ راست نہ ہو جاۓ….ہمیں انڈیا کی فلمیں پسند ہیں ہمیں ٹک ٹاک پہ ڈانس کرنا پسند ہے ہمیں یہ پسند ہے کہ کسی کو تکلیف کیسے دی جاتی ہے ہمیں یہ پسند ہے کہ آپس میں لڑنا کیسے ہے ہمیں یہ دیکھ کے بھی کچھ نہیں ہوتا کہ ہمارے ملک میں بچیوں بہنوں کی عزت محفوظ نہیں ہم ہر چیز کا حل صرف ایک مخصوص دن کو عقیدت و محبت سے منانے میں سمجھتے ہیں اور پھر ہمیں یہ بھی نہیں پتہ کے عقیدت کسے کہتے ہیں اس پہ بھی ہم بس مسخراپن کرنا جانتے ہیں ….
تو گزارش یہ ہے کہ آج کے دن ہر سال جب آپ لوگ عقیدت و محبت کہ ایک دن کا بوجھ اٹھا کہ پھر رہے ہوتے ہیں تو دوسری طرف قاٸد کی روح ان کا پاکستان ڈھونڈ رہی ہوتی ہے
تو کوشش کریں آج سے عقیدت محبت کے ساتھ قاٸد کا پاکستان بھی ڈھونڈنے میں ان کی مدد کر دیں……

9news
Follow
Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں