397

تاریخ کے اوراق سے ناآشنا قوم…!

تاریخ کے اوراق سے ناآشنا قوم۔

نامہ نگار: اقراء موسیٰ 9 نیوز

تاریخ، جو ہر قوم کا اثاثہ ہوتی ہے۔
تاریخ، جو ملک کے نوجوانوں کو جذبوں سے سرشاد کرتی ہے۔
تاریخ، جو ہمیشہ قوم کو زندہ رکھتی ہے۔
مگر،
تاریخ کو مسخ کردیا جائے
تو تاریخ بھی ہمیں مسخ کر دیتی ہے۔
اور آج یہی حال ہمارے وطن کا ہے۔
ہم نے شروع سے آج تک تاریخ کو مسخ کرنے کی بھرپور کوشش کی،
اور اُس کے اثرات آج پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔
پاکستان آج پیچھے رہ گیا ہے، افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے
مگر بہت پیچھے رہ گیا ہے۔
اس کی سب سے پہلی وجہ اپنی تاریخ کو بھلانا اور مسخ کرنا ہے۔
بُھلائی ہم نے ہے، اور ملبہ ہم اپنے دشمنوں پر ڈالتے ہیں۔
آج پاکستان کے نوجوانوں کو بولا جاتا ہے کہ نوجوان ہی پاکستان کو سنوار سکتے ہیں۔
ارے! نوجوان کیسے پاکستان کو سنواریں گے ، بنائیں گے جب آپ نے ان نوجوانوں کو صحیح تعلیمی نصاب نہیں دیا۔ ہم تاریخ کے اتنے دشمن بن چکے ہیں کہ ہمارے ہی تعلیمی نصابوں میں ہماری تاریخ کو چھپا کر رکھا گیا۔
پاکستان کے نوجوان آج تک تاریخ کے اوراق تلاش کرتے پھرتے ہیں کہ وہ کون لوگ تھے جن کی وجہ سے آج تک پاکستان سنبھل نہیں سکا۔
ہمیں 1965 کی جنگ میں آج تک الجھایا ہوا ہے۔
آج تک کارگل کی شکست کے وجوہات سے ہمیں ناواقف رکھا۔
آج تک ہم سے سقوطہ ڈھاکہ اور کشمیر کو ہم سے جدا کرنے والے عناصر کو چھپایا گیا۔
اور آج جب پاکستان کے نوجوانوں کو غیر ملکی ریسرچ پیپرز، غیر ملکی کتابوں سے اپنے ملک کی تاریخ پتا چلتی ہے تو
ہماری صفحوں میں لیڈر نہیں
گیدڑ پیدا ہوتے ہیں !

9news
Follow
Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں