بھلوال چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز نے من مانے کرائے وصول کرنا شروع کردیئے ہیں بھلوال سے گجرات 110کلو میٹر کرایہ 300روپے ،بھلوال سے لاہور کا مجموعی سفر 180 کلو میٹر بنتا ہے جس کا کرایہ 600 روپے تک وصول کیا جارہا ہے جبکہ بھلوال سے راولپنڈی کا سفر 240 کلو میٹر اس کا کرایہ 700 وصول کیا جارہا ہے بھلوال سے لاہور، بھلوال سے روالپنڈی کا کرایہ مقامی انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت سے زائد وصول کیا جارہا ہے کسی بھی اڈے پر نمایاں جگہ پر کرائے نامے آویزاں نہیں ہیں اور نہ ہی گاڑیوں میں کرائے نامے لگائے گئے ہیں جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹر مسافروں کو پٹرول مہنگا ہونے کا بہانہ بناکر دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں لاہور کا کرایہ مجموعی طور پر 400 روپے اے سی کوچ کا بنتا ہے جوکہ 600 روپے تک وصول کیا جارہا ہے اسی طرح نان اے سی گاڑیوں کے کرائے بھی من مانے وصول کئے جارہے ہیں یہی صورتحال بھلوال سرگودھا جھنگ روڈ‘ سرگودھا خوشاب‘ سرگودھا میانوالی اور دیگر شہروں کو جانیوالی ٹرانسپورٹ کے مالکان نے اختیار کی ہوئی ہے سیکرٹری آر ٹی اے سرگودہا فوری ایکشن لیے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے شہریوں نے کمشنر سرگودھا سے استدعاءکی ہے کہ وہ اس کا نوٹس لیں اور زائد کرایہ وصول کرنیوالوں کےخلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں۔

بھلوال میں پبلک ٹرانسپورٹرز کی من مانیاں
Latest posts by 9news (see all)