ویب ڈیسک 9 نیوز لاہور
صحافتی ادرے ان دنوں شدید مالی بحران کا شکار ہیں۔ایک جانب جبری برطرفیوں نے صحافیوں کو اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے۔۔تو دوسری جانب تنخواہیں نہ ملنے پر صحافی مالی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔

کئی صحافی اپنے گھر کا کرایہ دینے سے قاصر ہیں۔تو کئی بچوں کی فیسیں نہیں دے پارہے۔۔دوسروں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والے اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے پریشان ہیں۔گھر کا چولہا ٹھنڈا ہونے پر گھر والوں سے نظریں چرانے پر مجبور ہیں۔۔وقت ٹی وی بند ہونے کے بعد اب اس ادارے کے انگریزی اخبار کے ملازمین بھی تنگدستی کے حالات سے تنگ آگئے ہیں۔۔سینئر صحافی انعام اللہ خٹک نے بتایا کہ دی نیشن اخبار لاہور کے ایڈیٹر سلیم بخاری سمیت تمام سٹاف نے استعفی دیدیا ہے کیونکہ ملازمین دس ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔
Latest posts by 9news (see all)