479

بنوں: سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی کاروائی

عقیلہ رضا: ڈپٹی بیورو چیف 9 نیوز

(بنوں)اسپیشل *مجسٹریٹ ریلوے *مس وزیر* کی ریلوے حکام کیساتھ بنوں میں غیر قانونی تجاوزات اور ریلوے بقایاجات کی مد میں کارروائی،7دوکانیں مسمار 9 مرلہ کمرشل اراضی واگزار،ریلوے اراضی کی مالیت تین کروڑ تھریانوے لاکھ روپے ہے۔بقایاجات کی مد میں 57 کمرشل یونٹس سیل۔

(بنوں)ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے فیاض احمد خان* کی ہدایت پر اسپیشل مجسٹریٹ ریلوے مس وزیر،اسسٹنٹ ایکزیکٹیو انجینئر داود خیل شبیر احمد اعوان بمعہ ریلوے حکام کیساتھ بنوں میں واقع ریلوے اراضی پر غیر قانونی تجاوزات کیخلاف اپریشن کرتے ہوئے 7 دوکانوں کو بھاری مشینری کے زریعے مسمار کردیا جس سے ریلوے کی 09 مرلہ کمرشل اراضی واگزار کرائی گئی۔ریلوے اراضی کی مالیت تین کروڑ تھریانوے لاکھ روپے ہے۔کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔دریں اثناء ریلوے بقایاجات کی مد میں دوکانوں اور کوارٹروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 57 کمرشل یونٹس کو سیل کردیا گیا جس میں دوکانیں،گودام وغیرہ شامل ہے جس پر مالکان کے زمہ 1 کروڑ 82 لاکھ روپے کے بقایاجات تھے۔مالکان کی جانب سے عملدرامد کے بعد بذریعہ بینک ڈرافٹ 10 لاکھ کی ریکوری کرلی گئی.بنوں نیو سبزی منڈی کیساتھ ریلوے اراضی پر قائم غیر قانونی تجاوزات/ تعمیرات قائم کرنے پر 17 مالکان کو نوٹسز جاری کردیئے جس میں مارکیٹیں،پٹرول پمپ وغیرہ شامل ہے۔
ریلوے انتظامیہ کے مطابق اسپیشل مجسٹریٹ ریلوے مس وزیر کی نگرانی میں ریلوےاراضی پر غیر قانونی تجاوزات اور بقایاجات کی مد میں نادہندگان کیخلاف کارروائی جاری رہے گی۔

9news
Follow
Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں