252

بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاون

میانوالی ایکسیئن فیسکو( واپڈا )مدثر خان کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاون‘نواحی ڈیرہ عظمت خیلانوالا کے رہائشی 7 بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا‘ بجلی چوروں کے خلاف تھانہ صدر میانوالی میں مقدمات درج کرادئےے گئے‘ تفصیل کے مطابق فیسکو حکام کو بجلی چوری کی اطلاع ملنے پر ایکسیئن فیسکو مدثر خان نے معہ ایس ڈی او اربن نذیر احمد اور بھٹو خان اپنی ٹیم کے ہمراہ پولیس کی معاونت سے ڈیرہ پربجلی چوری کرنے والے صارفین پر چھاپہ مارا تو بجلی چوروں نے فیسکو ٹیم پر حملہ کر دیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگے جس پر فیسکو ٹیم نے بجلی چوروں کی مزاحمت کو بالائے طاق رکھ کر کمال بہادری سے بجلی چوروں کے میٹر اتار لئے اور تمام آلات قبضہ میں لے کر تھانہ صدر میں ایف آئی آر درج کرانے کیلئے مراسلہ بھیج دیا جس پر تھانہ صدر میں بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے‘ تمام بجلی چورواپڈا کی مین لائن سے ڈائریکٹ کنکشن لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے‘ یاد رہے کہ ایکسیئن فیسکو مدثر خان اس سے پہلے بھی جب ایس۔ڈی۔او تھے تو انھوں نے بجلی چوروں کا سختی سے محاسبہ کیاتھا اور بطور ایکسیئن اب ایس ڈی او نذیر احمد جیسے بہادر افسران کے ساتھ بجلی چوروں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو رہے ہیں‘ایکسین فیسکو مدثر خان نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چور معاشرے کا ناسور ہیں‘ ان کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رکھیں گے۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں