
11 دسمبر کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم ایک دہائی کے بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کو خوش آمدید کہے گا۔ رواں ماہ سری لنکا کے دورہ پاکستان کا پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں 13 برسوں میں پہلا انٹرنیشنل میچ ہو گا۔
یہ وہی سری لنکن ٹیم ہے جس پر تین مارچ 2009 کو لاہور میں حملہ ہوا تھا جس کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کم از کم چھ برس تک نہیں کھیلی گئی تھی۔
اس ٹیسٹ سیریز میں خاص بات یہ ہے کہ تب کے کھلاڑی اب ہمارے کوچ ہیں اور کھلاڑی بھی ایسے جن کے لۓ ٹیسٹ میچ جیتنا باٸیں ہاتھ کا کھیل ہوتا تھا….مگر اب وہ کوچ ہیں تو لگتا ہے وہ بایٸاں ہاتھ بدل کے آۓ ہوں…
نتیجہ جو بھی ہو پاکستان اور پاکستانیوں کے لۓ فخر کی بات تو یہ ہے کہ وہی ٹیم جس پہ حملہ ہوا سب سے پہلے واپس آٸ ہے…
قومی ادارے مبارک باد کے مستحق ہیں….اور قوم کی دعاوں کے منتظر…..
Latest posts by 9news (see all)