399

ایکسائز انٹیلیجنس بیورو کی کامیاب کاروائی

جنید خان: چیف رپورٹر نوشہره

ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو EIB-4 کی ایک کامیاب کاروائی، 23 عدد پستول ، 28 عدد میگزین برآمد، ملزم گرفتار، مقدمہ درج

تفصیلات کے مطابق سید نوید جمال پراوینشل انچارج ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ موٹر کار گاڑی میں غیر قانونی اسلحہ براستہ صوابی جہانگیرہ روڈ پنجاب سمگنگ کی کوشش کی جا رہی ہے ، اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے EIB-4 کے انچارج محمد ریاض خان ، ایڈیشنل انچارج ندیم رفیق اور دیگر نفری* پر مشتمل ٹیم نے اطلاع کے مطابق جہانگیرہ صوابی روڈ پر مخبر گاڑی ٹویوٹا کرولا نمبری IDL 6317 اسلام آباد کو روک کر تلاشی لینے پرغیر قانونی 23 عدد پستول اور 28 عدد میگزین برآمد کی ، ملزم جاوید شاہ ولد مہران شاہ ساکن نوتھہ پشاور کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ تور ڈھیر صوابی میں مقدمہ درج کر دیا گیا ،

9news
Follow
Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں