498

امریکی فوج نازیوں سے بھی بدترین ہے، سابق امریکی ڈرون آپریٹر

میرے لئے بریکنگ پوائنٹ وہ تھا جب میں نے ایک بچے کو اافغانستان میں مارا، برانڈن برئیٹ

واشنگٹن(ویب ڈیسک 9 نیوز) امریکی فوج کے ایک سابق ڈرون آپریٹر نے ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئےامریکی فوج کی اصلیت سامنے رکھ دی۔بات کرتے ہوئے اس نے بتایا کہ امریکی فوج نازیوں سے بھی بدترین طریقے سے کام کرتی ہے۔نازیوں کا ذکر کرتے ہوئے اس کا کہنا تھا کہ امریکی فوج نے ان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ، ظلم کے معاملے میں یہ لوگ بدتر مقام پر چلے گئے ہیں۔

اپنے بارے میں بات کرتے ہوئے برانڈن بریئنٹ کا کہنا تھا کہ میرے لئے بریکنگ پوائنٹ وہ تھا جب میں نے ایک بچے کوافغانستان میں مارا۔یہ واقع بتاتے ہوئے سابق امریکی ڈرون آپریٹر نے بتا یا کہ مجھے کہا گیا کہ وہاں بس ایک کتا ہے جس پر حملہ کر کے اسے مارنا ہے، میں نے حملہ کیا اور جب حملے کے بعد میں نے دیکھا تو وہ ایک بچہ تھا۔
جب میں نے اپنے سئنیئر سے اس بارے میں پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک کتا ہی تھا۔

امریکہ افغانستان جنگ بندی کے بارے میں بات کرتے ہوئے اس کا کہنا تھا کہ اس وقت میں نے وہ سب دیکھا جس نے میرے اندر کے فوجی جذبے کو ختم کر دیا اور میں بھول گیا کہ میں کس کام کے لئے فوجمیں بھرتی ہوا تھا۔ایک اورواقع کے بارے میں بتایا گیا کہ جب امریکیفوجی نے ڈرون حملہ کیا تو اس نے دیکھا کہ دھواں ختم ہونے کے بعد ایک شخص اپنی زخمی ٹانگ کے ساتھ رینگنے کی کوشش کر رہا ہے کیونکہ اس کی ایک ٹانگ اس کے ڈرون حملے کی نظر ہو چکی تھی اور وہ شخص بعد میں رینگ رینگ کر مر گیا۔

ان تمام واقعات کو یاد کرتے ہوئے سابق امریکی ڈرون آپریٹر کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نازیوں سے بھی بدترین طریقے سے کام کرتی ہے جس کو میں نے امریکہ اور افغانستان کے درمیان لڑائی میں دیکھا کہ کس طرحامریکی فوج نے ظلم کی انتہا تک پہنچ کر لوگوں کو مارا۔

9news
Follow
Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں