559

افسوس ناک درد ناک شرمناک

رحیم خان
رحیم خان:9 نیوز اسلام آباد

افسوناک دردناک شرمناک
تھانہ گولڑہ کے علاقہ کے بھائیوں کے بعد جہاں تین بھائی اپنی بہن سے زیادتی کرتے رہے اب اک اور دل دہلا دیلنے والا واقعہ لالہ موسی سے جہاں 17 سالہ بھائی اپنی 14 سالہ بہن کے ساتھ بدفعلی کرتا رہا اور بچہ بھی پیدا ہوگیا باپ کی طرف سے دی گئی FIR موجود ہے کس کو قصور ہے باپ کا ماں کا بچوں کا یا اس بے شرم معاشرے کا جو یہ سوچ رہا کہ میں محفوط ہوں باقی جائیں بھاڑ میں چاچا بھتیجی کو پھوپھا بھتیبجی کو ۔ماموں بھانجی کو دادا پوتی کو نانا نواسی کو سسر بہو کو کزن اپنی بہن جیسی کزن کو دیور بھابھی کو با پ بیٹی کو درندے معصوم چار سے پانچ سالہ بچیوں کو جوان بوڑھی عورتوں کو ڈاکٹر اپنے مریضوں کو استاد اپنے شاگردوں کو مولوی اپنے طالبعلموں کو پیر صاحب اپنے مریدوں کو سٹوڈنٹس اپنے ساتھی سٹوڈنٹس کو لڑکی ہو یا لڑکا کچھ فرق نہیں چائلڈ لیبر میں کام کرنے والے بچے ڈرائیو طبقہ ایک سے بڑھ کر ایک خبر درندگی کا نشانہ بنا رہے کیوں آخر کیوں یہ مملکت خداد پاکستان کے اکابرین اس بارے میں کھل کر بات نہیں کرتے کیوں سب انکھیں بند کیے بیٹھے ہیں کیوں
‏تم گھر میں سوئی ھوئی بچی کو نہیں
باہر کھیلتی کو نہیں
4سال کی بچی کو نہیں
80 سال کی عورت کو نہیں
ہسپتال میں پڑی مریضہ کو نہیں
برقعہ پہننے والی کو نہیں
دارالامان میں پڑی کو نہیں
بہن بیٹی کو نہیں
خاندان میں رہنے والی کو نہیں
نہیں چھوڑتے!!
اور کچھ نہیں بس یہ پوچھو عورت کیوں ھو؟؟

9news
Follow
Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں