420

اسسٹنٹ ڈائریکٹر عابد رانا نادرا رجسٹریشن سینٹر ظفروال تعینات

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر عابد رانا نادرا رجسٹریشن سینٹر ظفروال تعینات۔جبکہ سابق انچارج واجد شاہ کا تبادلہ چونڈہ آفس کر دیا گیا۔ظفروال کے نادرا آفس میں نہایت ہی ایماندار اور فرض شناس آفیسر عابد رانا کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری جسکے بعد انہوں نے باقاعدہ طور پر اپنے عہدہ کا چارج بھی سنبھال لیا ہے جبکہ انکی جگہ تعینات سابق آفیسر واجد شاہ کا تبادلہ نادرا آفس چونڈہ کر دیا گیا۔نادرا آفس ظفروال میں تعیناتی کے بعد عابد رانا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں جس یقین کیساتھ اس منصب پر فائض کیا گیا ہوں انشااللہ اس پر پورا اترتے ہوئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے عوامی مسائل کے فوری حل کو یقینی بنانے کو اپنا فرض سمجھ کر نبھاؤں گا اور عوامی مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر بجا نہ لاؤں گا علاقہ مکینوں نے عابد رانا جیسے فرض شناس آفیسر کی تعیناتی کو علاقہ بھر کیلئےخوش آئند قرار دیا ہے۔

9news
Follow
Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں