519

آہ۔۔۔۔۔میری ماں

آہ ماں… تو کدھر ہے… دیکھ تیرا بیٹا آج کہاں پہنچ گیا۔
ایک بچہ 12 سال کے عمر میں اپنے سنہرے مستقبل اور پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کا خواب لیکر ضلع لوئردیر سے لاہور جاتا ہے، اپنی ماں کا سب سے لاڈلا یہ بچہ اپنی والدہ کو یقین دلاتا ہے کہ پاکستانی ٹیم تک پہنچ کے ہی دم لونگا۔ والدہ بھی اپنے بیٹے کی کامیابی کیلئے ادھی رات کو اٹھ اٹھ کر اپنے رب سے دعائیں مانگتی ہیں، اور پھر یہ دعائیں رنگ لاتی ہیں اور وہ بچہ پاکستانی ٹیم میں منتخب ہو جاتا ہے-
والدین اور خاص کر والدہ اپنے بیٹے کی اس کامیابی پر خوشی سے پھولی نہیں سما پاتی، خوش کیوں نہ ہوتیں کہ انکا لاڈلا بیٹا اس جگہ تک پہنچ گیا جہاں پہنچنے کیلئے لوگ صرف خواب ہی دیکھ سکتے ہیں، لیکن پھر تقدییر اپنا کھیل کھیلتی ہے اور وہ ہوتا ہے جو اس بچے کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا۔

انکی والدہ اچانک دل کا دورہ کے باعث انتقال کر جاتی ہیں، 16 سال کا بچہ اسٹریلیاء میں بیٹھ کر صرف ویڈیو کال پر ہی اپنی والدہ کی نعش کو دیکھ کر چیختا چلاتا ہے، یہ سب کچھ بہت اچانک ہو جاتا ہے، والدہ اپنے بیٹے کو پہلا میچ کھیلتے ہوئے بھی نہ دیکھ سکی اور بیٹے کو اپنی کیرئیر کے اغاز پر ہی یہ بدترین صدمہ سہنا پڑا۔
یہ پاکستانی نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ ہیں- اس وقت پاکستانی ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا میں کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم کا حصہ ہیں، یہ کہانی انہی کی ہے-
یہ دنیا ہے، کیا کھویا کیا پایا، وہی ماں جس نے دن رات ایک کر دیا اپنے بچے کی کامیابی کا دن دیکھنے کیلئے، لیکن نصیب نہ ہو سکا 😥

اللہ پاک انکی والدہ کو جنت الفردوس میں اعلئی مقام عطا فرمائے اور ہمارے مستقبل کے اس ہیرو کو صبر جمیل عطافرمائے- امین

(منقول)

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں