آپ کے بچے کی جان قیمتی ہے
کلوز اپ میں دکھاے گئے خاص کیمیکل سے محفوظ کیے ہوئے یہ پھیپھڑے ایک ایسے چھوٹے بچے کے ہیں جس کی سانس کی نالی میں مونگ پھلی کا دانہ جاکر پھنس گیا تھا جس کی وجہ سے اس کی دم گھٹنے سے یکدم موت واقع ہوگئی ۔۔۔ بچوں میں سانس کی نالی اور پھیپھڑے اس قدر چھوٹے ہوتے ہیں کہ اگر کوئی مونگ پھلی یا ڈرائی فروٹ کا دانہ جاکر سانس کی نالی میں پھنس جائے تو سانس کے آنے جانے کا رستہ بند ہوجاتا ہے اور موت واقع ہو سکتی ہے
تمام والدین سے گزارش ہے کہ آگے سردیوں کا موسم آرہا ہے اور بعض مائیں اپنے بچوں کو کھانے کے لئے سالم مونگ پھلی یا دیگر ڈرائی فروٹ دے دیتی ہیں جس سے سانس کی نالی میں پھنسنے کے واقعات زیادہ ہوجاتے ہیں۔“
Latest posts by 9news (see all)