فیس بک 126

فیس بک نے ایپلی کیشن میں خاموشی سے بڑی تبدیلی کردی

فیس بک نے ایپلی کیشن میں خاموشی سے بڑی تبدیلی کردی

ویب ڈیسک(9نیوز)

Facebook

فیس بک کی جانب سے ایپلی کیشن میں بڑی تبدیلی کی گئی ہے جس کے بعد صارفین کو چیٹ کیلئے فون میں میسجنر ایپ کو انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

میٹا کی زیر ملکیت ایپ فیس بک کی جانب سے خاموشی سے اپنی ایپ میں بڑی تبدیلی کی گئی ہے جو صارفین کو ضرور پسند آئے گی۔

اس تبدیلی کے بعد صارفین کو اپنے دوستوں ، رشتے داروں سے چیٹ کیلئے اپنے موبائل فون میں میسنجر ایپ کو انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، کم از کم اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایسا کر دیا گیا ہے۔

اگر آپ کے فون میں فیس بک میسنجر ایپ انسٹال نہیں، تو بھی آپ اپنے دوستوں سے چیٹ کر سکیں گے اور آپ کو میسنجر کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ اسی سے ملتا جلتا انٹرفیس فیس بک ایپ کے اندر ہی اوپن ہو جائے گا۔تاہم صارفین کو میسنجر انسٹال کرنے کا مشورہ ضرور دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ تقریبا 9 سال قبل فیس بک موبائل ایپ سے چیٹ کا آپشن ختم کرکے اس مقصد کے لیے میسنجر کے نام سے ایک نئی ایپ متعارف کرائی گئی تھی۔

اس وقت کمپنی کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد میسنجر کو بہترین موبائل میسجنگ ایپ بنانا ہے۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں