Khyber Police, kpk Police 150

ڈی پی او خیبر کی کاوشوں سے خیبر پولیس جدت کی طرف گامزن

ڈی پی او خیبر کی کاوشوں سے خیبر پولیس جدت کی طرف گامزن

نیوز ڈیسک(9نیوز) خیبر

Dpo Imran Khan
ڈی پی او خیبر پولیس کمپیوٹرائزڈ ایف آئی آر کے اندراج کے موقع پر

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خیبر ”عمران خان” کے خصوصی دلچسپی سے ضم اضلاع کی تاریخ میں پہلی بار ضلع خیبر میں ایف آئی آر کا کمپیوٹرائزڈ اندراج شروع کر دیا گیا۔

نوشہرہ سیلاب زدہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد جاری

سی سی پی پشاور کے احکامات پر ڈی پی او خیبر کی خصوصی دلچسپی سے ضم اضلاع کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ضلع خیبر کے تھانہ باڑہ میں ایف آئی آر کا اندراج کمپیوٹرائز شروع کیا گیا۔

ڈی پی او خیبر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ 2022 میں تھانہ باڑہ میں درج تمام ایف آئی آر کمپیوٹرائزڈ کئے جاچکے ہیں اور پچھلے تمام ایف آئی آر بھی اپڈیٹ کئے جائینگے۔اور یہ عمل خیبر کے تمام تھانہ جات میں دہرایا جائے گا۔

اس عمل کی کامیابی سے تکمیل کرنے پر ڈی پی او نے آئی ٹی انچارچ خیبر احمد یار اور ٹیم کو خصوصی شاباش دی اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں