244

معروف سٹیج اداکار طارق ٹیڈی کی طبیعت مزید بگڑ گئی

معروف سٹیج اداکار طارق ٹیڈی کی طبیعت مزید بگڑ گئی

نیوز ڈیسک(9نیوز) لاہور

لاہور کے اقبال ٹاؤن میں واقع معروف نجی فاروق اسپتال اقبال کے ڈاکٹرز نے معروف اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی کو پی کے ایل آئی لیجانے کا مشورہ دیدیا۔

Tariq Teddy
معروف کامیڈین طارق ٹیڈی

تفصیلات کے مطابق اسپتال کا بل نا دینے پر طارق ٹیڈی کو ابھی تک روکے رکھا ہے، فنکار کے اہل خانہ کے پاس فاروق اسپتال کا بقیہ بل ادا کرنے کے لئے رقم نہیں، وہ دس روز سے طارق ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

یہ بھی پڑھیںپاکستانی کرکٹ شائقین کیلئے اچھی خبر…! ایشیا کپ 2023 کیلئے بھارتی کرکٹ ٹیم بھی پاکستان آنے کو رضا مند:

طارق ٹیڈی کا کہنا ہے کہ کسی حکومتی وزیر یا عہدیدار نے فنکار کی عیادت کرنا بھی مناسب نہیں سمجھا، اہل خانہ نے ایپل کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پی کے ایل آئی میں طارق ٹیڈی کا علاج کروائے اور دیگر انتظامات میں ہماری معاونت کرے۔

یاد رہے کہ لاہور الفلاح تھیٹر میں رات گئے ڈراما پرفارم کرتے ہوئے ان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی تھی، انہیں فوری فاروق ہسپتال اقبال ٹاؤن لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی حالت بگڑتی دیکھ کرآئی سی یو وارڈ میں شفٹ کیا تھا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طارق ٹیڈی سنگین نوعیت کے جگر کے عارضے میں مبتلا ہیں، ان کا فی الفور علاج ضروری ہے۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں