Turk vloger Sarah 198

غیر ملکی خاتون وی لاگر کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

غیر ملکی خاتون وی لاگر کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

ویب ڈیسک(9نیوز) کراچی

Turk vloger Sarah

کراچی میں ہراسانی کا شکار ہونے والی ترکش وی لاگر سیدا نور نے سوشل میڈیا پر کراچی پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ترکش وی لاگر نے کہا کہ کراچی پولیس کی شکر گزار ہوں جس نے مجھے ہراساں کرنے والے شخص کو گرفتار کیا۔

خاتون وی لاگر کو ہراساں کرنے والے ملزم شعیب کو پولیس نے حراست میں لیا جس کے بعد ملزم نے ترک خاتون سے معافی مانگی۔
غیر ملکی وی لاگر نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ مجھے تنگ کرنے والے شخص کو سبق مل گیا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: انسانی داماغ کو کنٹرول کرنے کے لیے کیا جانے والا خوفناک تجربہ “پروجیکٹ ایم کے الٹرا”

واضح رہے کہ ترکش وی لاگرخاتون سیدا نور کو کراچی کے علاقے میں صدر میں ملزم شعیب کی جانب سے ہراساں کیا گیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی، پولیس نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون وی لاگر کراچی کے کھانوں سے رہن سہن پر بات کرتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہوتی ہیں جبکہ ملزم اس کا مسلسل پیچھا کرتا ہے، جب وہ کہیں رکتی ہیں تو انتظار کرتا ہے اور پھر سے پیچھے لگ جاتا ہے۔ملزم کی گرفتاری سے متعلق ایس ایس پی ضلع ساؤتھ کا کہنا ہے کہ ملزم سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں