سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو کا پوسٹ مارٹم مکمل، وجہ موت کا تعین نہ ہوسکا
مانیٹرنگ ڈیسک (9نیوز) اسلام آباد

سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو کا پوسٹ مارٹم مکمل ہوگیا تاہم وجہ موت کا تعین نہ ہونے پر فرانزک ٹیسٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو سارہ کے قتل ہونے کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایاز امیر کے بیٹے ملزم شاہنواز نے اپنی بیوی سارہ کو قتل کردیا تھا۔ مقتولہ سارہ کا پولی کلینک اسپتال میں پوسٹ مارٹم مکمل ہوگیا جس کے مطابق مقتولہ سارہ کے جسم کے مختلف حصوں پر زخموں کے نشانات تھے،
پوسٹ مارٹم میں سارہ کے سر پر زخم کی بھی تصدیق ہوئی تاہم فوری طور پر سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے سائرہ کے موت کے تعین کے لیے فرانزک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے،
مقتولہ سارہ کے جگر، دل، پھیپڑے، تلی، معدے سے سیمپلز لیے گئے ہیں، فرانزک کے لیے سیمپلز پنجاب سائنس ایجنسی لاہور بھجوائے جائیں گے۔








