270

پولیو کے خلاف جنگ کی مہم بنوں پولیس کے سخت حفاظتی انتظامات

سخت سیکیورٹی انتظامات میں انسداد پولیو مہم کے پانچویں روز کا آغاز

نیوز ڈیسک (9نیوز) بنوں

پولیو مہم کے دوران بنوں پولیس کی تیاری

مہم کے پر امن انعقاد کےلئے 2826 پولیس اہلکاران تعینات۔

ڈی پی او بنوں ڈاکٹر محمد اقبال انسداد پولیو مہم کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں

تفصیلات کے مطابق ضلع بنوں میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کے پانچویں روز کا آغاز کردیا گیاہے۔

ڈی پی او بنوں ڈاکٹر محمد اقبال کی زیرنگرانی ضلع بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر دیئے گئے ہیں۔ضلع بھر میں 2826 پولیس اہلکاران پولیو ٹیموں کے ساتھ تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

ڈی پی او بنوں ڈاکٹر محمداقبال کی ہدایت پر تمام ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز نے تمام بی ایچ یوز کے دورے کرکے سیکیورٹی اہلکاروں کو تفصیلی بریفنگ دی۔

انسداد پولیو مہم کی ٹیموں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں کرکے سخت چیکنگ کی جارہی ہے۔

ڈی پی او بنوں نے خود سیکیورٹی انتظامات چیک کرکے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو مناسب ہدایات جاری کیے۔اور انہیں تاکید کی کہ بدوران ڈیوٹی انتہائی چوکس رہیں،

یہ بھی پڑھیں: ڈی پی او بنوں ڈاکٹر محمد اقبال کی طرف سے تعریفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم

ٹیموں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ اپنی حفاظت بھی یقینی بنائیں اور انسداد پولیو مہم کے اختتام تک ٹیموں کے ساتھ رہیں ۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں