ریجنل پولیس آفیسر محمدعلی خان کے زیرصدارت اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد
نیوز ڈیسک (9نیوز) مردان

مردان ریجن میں امن و امان کی صورت حال ، جرائم اورسیکورٹی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی صدارت ریجنل پولیس آفیسر مردان ریجن محمد علی خان نے کی۔

اجلاس میں ڈی پی او مردان ہارون رشید، ڈی پی او صوابی نجم الحسنین، ڈی پی او نوشہرہ محمد عمر ، ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد،ڈی پی او مہمند صاحبزادہ سجاد احمد ، ایس پیز انوسٹیگیشن اور تمام سرکل ایس ڈی پی اوز نے شرکت کی۔
اجلاس میں امن و امان اور مجموعی سیکورٹی حوالے سے تفصیلی بحث کے علاوہ تازہ حالات و واقعات کے بارے میں تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
ریجنل پولیس آفیسر محمدعلی خان نے پولیس افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کارکردگی مزید بہتر کی جائے اور عوام کو پر امن ماحول کو یقینی بنایا جائے۔
ان ٹریس مقدمات کوجلد ازجلد ٹریس کرکےاصل ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ ہوائی فائرنگ کے خلاف سخت کاروائی کی جائے جبکہ سٹریٹ کرائمز اوردوسرے ناخوشگوار واقعات کے تدارک کی لئے مربوط حکمت عملی بنائی جائے۔
انہوں نے مذید کہا کہ مختلف جرائم و منشیات کی سرگرمیوں کی روک تھام اور مجرمان کی گرفتاری کو یقینی بنانے کے لئے افسران کاروائیاں مزید تیز کریں
اورعوام کی طرف سے کی جانے والے شکایات کا فوری، بروقت اور انصاف کی بنیاد پر کاروائی کی جائے مزید قبضہ مافیا اور سودی خوری میں ملوث عناصر کے خلاف موثر کاروائی کی ہدایات جاری کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے امریکہ کی سازش کے اپنے بیانیہ پر یوٹرن کی وضاحت کردی
جرائم کے حوالے سے ریجنل پولیس آفیسر کو بریفینگ کے دوران بتایا گیا کہ گذشتہ مہینے کے دوران قتل کے 68 واردات ہوئے جن میں 82ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔اسطرح اقدام قتل کی 81 واردات رونما ہوئی جن میں116ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
اسطرح مختلف کاروائیوں میں چوری شدہ 19 عدد موٹرسائیکل، ایک موٹر کار ، ایک چنگ چی اور 40لاکھ روپے سے زائد کی نقدی برآمد ہوئی جبکہ 689اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔ مذیدمنشیات کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے
ریجن کے ضلعی پولیس نےاکتوبر کے مہینے میں منشیات کے دھندے میں ملوث 877 افراد کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے8 من سے زائد چرس، 22 کلو سے زائد ہیروئن، 86 کلو گرام سے زائد آئس اور 92 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔
میٹنگ کے دوران تمام پولیس افسروں کو ہدایت کی گئی کہ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر تمام تھانوں، چوکیوں اور دفاتر ہائے ،نجی و سرکاری ادروں اور دفاتر پر سکیورٹی کو مزید سخت کی جائے اور اپنے ماتحت سٹاف کو حفاظتی تدابیر مزید سخت کرنے کی ہدایت کی جائے
میٹنگ کے دوران تمام سرکل ڈی ایس پیز کی کارکردگی کا بغور جائزہ لیا گیا ، ریجنل پولیس آفیسر مردان ریجن نے تمام پولیس افسروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقے میں قیام امن اور لوگوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کی بیخ کنی کے سلسلے میں اپنے فرائض منصبی نہایت احسن طریقے سے سر انجام دیں
تاکہ علاقے میں امن کی فضا قائم رہیں اور عوام کا پولیس پر اعتماد قائم رہے۔ آر پی او مردان نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ حالات کے مطابق اپنی حفاظت کو یقینی بنایا جائے ۔








