مہنگائی بیروزگاری غربت سے تنگ ملتان بیکری پر تین سال سےکام کرنے والا بیٹا چوری کے شبہ میں مالک کی قید میں اہلا علاقہ کا احتجاج متاثرہ خاندان کا ڈی پی او مظفرگڑھ سے لڑکے کی بازیابی کا مطالبہِ تفصیلات کے مطابق چوک مکول کے نواحی علاقہ جھلارشریف اور بستی چری والی موضع بیٹ قائم شاہ کے رہاشی غریب محنت کش محمد قاسم بلوچ نے اپنی بیوی اوراہلا علاقہ کے ہمراہ روتے ھوے بتایا کہ میرا بیٹا محمد خلیل احمد مہنگائی بیروزگاری اور غربت کے باعث گھر کا چولہا جلانے کے لیے کم معاوضہ پر عرصہ تین سال سے ریلوے روڈ حامد بیکری پر کام کرتا ھے گذشتہ کئ دنوں سے حامد بیکری کے مالک نے میرے بیٹے محمد خلیل احمد کو 16000 روپے چوری کرنے کے الزام میں قید کررکھا ھے اور حامد بیکری کا مالک رقم نہ دینے پر بیٹا دینے سے انکاری ھے قاسم بلوچ نے روتے ھوے مزید بتایا کہ میں محنت مزدوری کرکے گھر چلارہا ھوں اور میرے پاس اتنا رقم نہیں کہ میں بیٹے کو بیکری مالک سے آزاد کراوں محمد قاسم بلوچ اور اہلا علاقہ محمد جمیل بلوچ،ملک محمدبرکت علی پھمبھی، ،محمد راشید،بلال بلوچ،عطاالله،اسماعیل بلوچ،محمد شریف بھٹی،ودیگر نے احتجاج کرتے ھوئے آر پی او ڈیرہ ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس ایس ایچ او شاہ جمال جہازیب خان لغاری سے نوٹس لینے اور ملتان حامد بیکری کے مالک کی قید میں لڑکے خلیل احمد کو بازیاب کرانے اور حامد بیکری کے مالک کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ھے حامد بیکری مالک کی قید میں خلیل احمد کی والدہ نے روتے ھوے بتایا کہ اگر میرے بیٹے کو بازیاب نہ کرایا گیا تو ڈی پی او مظفرگڑھ کے آفس کے باہر احتجاجی کیمپ لگائیں گے.
469
متاثرہ خاندان کا بیٹا چوری کے شبہ میں بیکری مالک کی قید میں
Latest posts by Rahim khattak (see all)








