687

راولپنڈی: ایس ایچ او راجہ اعزاز مافیا کے سامنے ڈٹ گئے۔۔۔!

ویب ڈیسک (بشکریہ اسرار راجپوت کرائم رپورٹر دی نیشن)

اسرار راجپوت کرائم رپورٹر

زیر نظر فوٹو میں بدنام زمانہ لینڈ مافیا کنگ تاجی کھوکھر کے غنڈے اپنے خلاف پولیس ایکشن بُرا مانتے ہوئے کیک پر پولیس کی ڈمیز لگا کر (شانی ٹائیگر ساتھ ملکر) چاقو سے پولیس نوجوان کی گردن کاٹتے،خوشیاں مناتے ہیں



اس تصویر میں سب غنڈے خوشی سے کیک کھاتے جبکہ ریڈ سرکل میں ہیں جڑواں شہروں کی مشہور و معروف کاروباری شخصیت شیخ وہاب جو کہ “شاہین کیمسٹ” چین کے مالک بھی ہیں، خوشی خوشی سماج دشمن عناصر ساتھ ملکر پنجاب پولیس کی تذلیل نہ صرف سیلیبریٹ کر رہے بلکہ ویڈیو بناتے ہیں اور کیک بھی کھاتے ‏ہیں

پھر کیا ہوا کہ دنیا بھر کی طرح ہمارے پیارے ملک پاکستان پر موزی “کورونا وائرس” حملہ آور ہوتا ہے کہ وزیر اعظم دنیا بھر سے کورونا خلاف جنگ لڑنے لیے امداد مانگتے ہیں جبکہ “شیخ وہاب” جیسے تاجر ماسک/سپرے مشینیں/سینیٹائزرز انتہای مہنگے داموں بیچ کر کروڑوں کما لیتے ہیں۔

‏تھانہ کینٹ کا بہادر و غیور ایس ایچ او ‎راجہ اعزاز اطلاع ملنے پر مال روڈ پر چھاپہ مار کر ناجائز منافع خوری لیے بلیک میں سپلائی کرنے والے 47500 ماسک برآمد کرتا ہے جو کہ شاہین کیمسٹ (شیخ وہاب) کی مالکیت ہوتے اور مقدمہ درج کر لیا جاتا ہے۔

‏پھر کسی مکار لومڑی کی طرح شیخ وہاب ‎ راولپنڈی پولیس کی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لیے گزشتہ روز تھانہ کینٹ میں اچانک آکر عملہ میں “فوڈ باکسز” افطاری کے نام پر تقسیم کرتا ہے جو کہ SHO راجہ اعزاز عظیم کو ناگوار گزرتا ہے اور وہ اس ناجائز منافع خور/سماج دشمن عناصر کی پشت پناہی کرنے والے شیخ کے ‏خلاف ایکشن لیتے ہیں اور اس کی ٹھیک ٹھاک دھول صاف کرتے ہوئے رپورٹ درج کرتے ہیں اور کیا خوبصورت الفاظ لکھتے کہ “سرکاری پولیس ملازمین کو زیب نہیں دیتا کہ وہ کاروباری حضرات سے تحفے تحائف لیں)

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں