ورلڈکپ: پاکستان کے بڑی ٹیموں کیخلاف میچز کے ٹکٹس فروخت
نیوزڈیسک(9نیوز) اسلام آباد

بھارت میں شیڈول ورلڈکپ دیکھنے کے خواہشمند فینز کیلئے ٹکٹس کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں پاکستان کے شیڈول 9 میچز میں سے 4 کے ٹکٹس ہاتھ و ہاتھ فروخت ہوچکے ہیں جبکہ پانچ میچز کے بھی محض چند ٹکٹس ہی باقی رہ گئے ہیں۔
گرین شرٹس کے جن ٹیموں سے مقابلے کے ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں ان میں بنگلورو میں پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا، اسی شہر میں نیوزی لینڈ بمقابلہ پاکستان، کولکتہ میں پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش اور اسی شہر میں انگلینڈ بمقابلہ پاکستان کے میچز شامل ہیں۔
دوسری جانب روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹکٹس کی فروخت کا آغاز 3 ستمبر کو شروع ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میگا ایونٹ میں بھارت کے پانچ شہروں میں اپنے میچز کھیلے گا، جس میں حیدرآباد، بنگلورو، احمد آباد، کولکتہ اور چنئی شامل ہیں۔
Latest posts by Rahim khattak (see all)








