Maira hashmi slaps during live beeper 233

لائیو بیپر کے دوران خاتون رپورٹر نے تھپڑ کیوں مارا وجہ سامنے آگئی

لائیو بیپر کے دوران خاتون رپورٹر نے تھپڑ کیوں مارا وجہ سامنے آگئی

نیوزڈیسک(9نیوز)لاہور

نجی چینل لاہور رنگ سے منسلک خاتون رپورٹر مائرہ ہاشمی نے لائیو بیپر کے دوران مبینہ طور پر بدتمیزی کرنے والے لڑکے کو تھپڑ جڑ دیا۔

Female reporter slaps in live beeper

واقعہ کے بعد سوشل میڈیا پر ملاجلا ردعمل سامنے آیا تاہم اس معاملے پر اب خود خاتون صحافی کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے وضاحتی پیغام میں مائرہ ہاشمی نے کہا کہ جس وقت وہ ایونٹ کی جگہ پر موجود تھیں تو یہ لڑکا ایک فیملی کو مسلسل تنگ کیے جا رہا تھا جن کے متعدد بار منع کرنے پر بھی یہ باز نہیں آ رہا تھا۔



مانہوں نے اپنے جاری کردہ ٹوئٹ میں کہا کہ یہ لڑکا انٹرویو کے دوران فیملی کو تنگ کر رہا تھا جس کی وجہ سے فیملی پریشان ہوگئی تھی، میں نے پہلے پیار سے سمجھایا کہ ایسا نہیں کرو مگر سمجھانے کے باوجود یہ لڑکا نہیں سمجھا اور زیادہ ہُلڑ بازی کر رہا تھا جس کے بعد مجھے زیب نہیں دیا کہ اسے اور موقع دے کر برداشت کیا جائے!

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں