185

ابو ظہبی کے نئے ولی عہد کون؟

ابو ظہبی کے نئے ولی عہد کون ہیں؟

نیوزڈیسک (9نیوز) ابوظہبی

متحدہ عرب امارات کے صدر نے اپنے بیٹے کو ابوظہبی کا ولی عہد مقرر کیا ہے، جو تیل کی دولت سے مالا مال ریاست کے اگلے سربراہ ہوں گے۔

صدر نے اپنے بھائی اور مانچسٹر سٹی ایف سی کے مالک کو ملک کا نائب صدر بھی مقرر کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے اپنے بڑے بیٹے شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کو ریاست کا ولی عہد مقرر کرنے کے ساتھ ہی اپنے بھائیوں کو بھی بعض اعلیٰ عہدوں پر تعینات کر کے ملک کی اعلیٰ شخصیات اور اشرافیہ کو حیران کن جھٹکا دیا۔

برطانوی فٹ بال کلب مانچسٹر سٹی کے مالک منصور بن زید النہیان کو، دبئی کے حکمراں محمد بن راشد المکتوم کے ساتھ ہی، تیل کی دولت سے مالا مال اس ملک کا نائب صدر نامزد کیا گیا ہے۔

ولی عہد کے طور پر شیخ خالد کی تقرری سے ابوظہبی میں اقتدار کی مرکزیت کو مزیدتقویت ملی ہے، جس کے پاس سن 1971 میں متحدہ عرب امارات کے قیام کے بعد سے ہی، ملک کی صدارت ہے۔

جانشینی کے لیے یہ فیصلہ بھائیوں کی نسبت بیٹوں کی طرف غالب رجحان کی بھی عکاسی کرتا ہے، جیسا کہ سعودی عرب کی طرح دیگر خلیجی ممالک میں ہوا ہے۔

یورپی کونسل میں خارجی تعلقات کے امور کی ایک ریسرچ فیلو سنزیا بیانکو کا کہنا ہے کہ شیخ محمد نے اپنے ممتاز بھائیوں کو نئے عہدوں پر مقرر کر کے ”طاقت کے اشتراک میں کچھ توازن رکھا ہے، تاہم اسے بھی صرف (ابوظہبی کے) النہیان قبیلے کے اندر ہی محدود رکھا۔”

شیخ محمد ایم بی زیڈ کے نام سے بھی معروف ہیں، جنہیں گزشتہ برس ان کے سوتیلے بھائی شیخ خلیفہ کی موت کے بعد صدر نامزد کیا گیا تھا۔

حالانکہ شیخ خلیفہ کے بیمار ہونے کی وجہ سے خود ایم بی زیڈ ہی برسوں سے متحدہ عرب امارات کے عملاً حکمران تھے۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں