377

اچانک وائرل ہونے والے فیشن ایبل، کول ڈوڈ اسسٹنٹ کمشنر آخر ہیں کون…؟

اچانک وائرل ہونے والے فیشن ایبل، کول ڈوڈ اسسٹنٹ کمشنر آخر ہیں کون…؟

ویب ڈیسک(9نیوز) کراچی

آپ نے ان کی دوسری طرح کی تصویریں ( جن پر کچھ لوگوں کو لگا کہ ان پر ہنسا جا سکتا ہے) تو ضرور دیکھ لی ہوں گی ۔ان کا ٹھٹھا بھی اڑا لیا ہوگا اگر نہیں اڑایا تو سلام محبت

حازم بنگوار
حازم بنگوار اسسٹنٹ کمشنر

ہمارے ہاں بحثیت قوم برداشت تھوڑی کم ہے اور ہمیں لگتا ہے کہ دنیا بس وہیں تک ہے جتنی ہمیں پتہ ہے ۔
میرے دوستو! دنیا آپ کے چھوٹے سے کنوے سے کہیں بڑی ہے۔

اس میں آپ سے مختلف نظر آنے والے، آپ سے مختلف کپڑے پہننے والے، آپ سے مختلف کام کرنے والے اور آپ سے مختلف سوچ رکھنے والے لوگ بھی موجود ہیں

یہ اچانک وائرل ہونے والا، فیشن ایبل اور cool dude ہے کون ؟

ان کا نام ہے حازم بنگوار ۔

حازم بنگوار 30 دسمبر 1993 کو کراچی میں پیدا ہوا۔ والدہ فیروز اکبر کا تعلق عراق سے ہے اور وہ ایک آرکیٹیکٹ ہیں اور والد علی اکبر بنگوار پاکستان میں پولیس جنرل D.I.G کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

وہ نیو یارک میں پلا بڑھا۔ AIU لندن سے فیشن ڈیزائن اور مارکیٹنگ میں پہلی ڈگری اور بعد میں لندن سے ہی ایل ایل بی کی دوسری ڈگری حاصل کی۔

اس کو لکھنے کا بھی شوق ہے اور اس نے
Jessie J, Future, Ciara, Juelz, T-Pain, Jason Derulo ، Pitbull, and Nicki Minaj
جیسے فنکاروں کے لیے گانے لکھے ۔

اس نے نومبر 2019 میں اپنا پہلا سنگل “Haram” جاری کیا جو ایک ہفتے کے اندر جنوبی کوریا , ہنگری ، مصر اور بھارت وغیرہ میں نمبر 5 سے نمبر1 پر رہا۔

حازم بنگوار کے گانے کا کور فوٹو

حازم انگریزی گانے کے ساتھ بین الاقوامی چارٹ پر پہنچنے والا پہلا پاکستانی گلوکار بنا۔ اس نے اس کے بعد دو اور گانے گائے ۔

اس شہرت کے بعد حازم بطور سفیر 3 بڑی کمپنیوں کا چہرہ بن گیا۔یہ پاکستان میں حازم فاؤنڈیشن کے نام سے چیریٹی بھی چلاتا ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں وہ بتا رہا تھا کہ جب بھی وہ پاکستان آتا، اسے مشورہ دیا جاتا کہ یہ ملک اس کے رہنے کے لئے ٹھیک نہیں ہے اس لیے اس کو واپس چلے جانا چاہیے ۔مگر اس کے برعکس وہ یہاں رہا اور مقابلے کا امتحان دے کر بیوروکریسی کا حصہ بنا

اس وقت وہ کراچی میں اسسٹنٹ کمشنر کے طور پر خدمات انجام دے رہا ہے۔

ہمارے معاشرے میں اس طرح کا فرد جو اتنے اعتماد سے رہتا ہو اور کامیاب بھی ہو، قابل قدر ہے ۔

زندگی کو ڈرے بغیر اپنی شرطوں پر گزارنا بتاتا ہے کہ کوئی انسان اندر سے کتنا مضبوط ہے ۔

میرے خیال میں یہ ایک بہترین تعیناتی ہوگی ۔اس طرح کے لوگ بہت رحم دل، مضبوط، ذہین اور مہربان ہوتے ہیں ۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں