122

وائٹ ہاؤس حملے کی تحقیقات میں تیزی — افغان نژاد حملہ آور CIA سے وابستگی کی بنیاد پر امریکا آیا تھا

وائٹ ہاؤس حملے کی تحقیقات میں تیزی — افغان نژاد حملہ آور CIA سے وابستگی کی بنیاد پر امریکا آیا تھا

نیو یارک( مانیٹرنگ ڈیسک)

وائٹ ہاؤس حملے کی تحقیقات میں مزید تیزی آگئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق حملہ آور افغان شہری رحمان اللہ 2021ء میں افغانستان سے امریکا آیا اور وہ واشنگٹن میں اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ رہائش پذیر تھا۔

اسے افغانستان میں سی آئی اے کے ساتھ کام کرنے کی وجہ سے ویزا جاری کیا گیا تھا اور اس کی ملازمت کے دوران ریکارڈ بھی کلیئر تھا۔

ایف بی آئی نے حملے کے بعد رحمان اللہ کے گھر پر چھاپہ مار کر الیکٹرانک آلات، موبائل فونز، لیپ ٹاپس اور آئی پیڈز قبضے میں لے لیے ہیں۔

امریکی حکام نے اس کے رشتہ داروں سے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔ حکام کے مطابق رحمان اللہ نے امریکا آنے سے پہلے تمام ضروری شرائط پوری کی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق واقعے کے بعد امریکا میں اسائلم سیکرز اور کچھ گرین کارڈ ہولڈرز کی نگرانی سخت کردی گئی ہے۔

امریکی صدر کی ہدایت پر 19 ممالک کے گرین کارڈ ہولڈرز کی دوبارہ جانچ کی جائے گی۔

فہرست میں افغانستان، ایران، لیبیا، یمن، سوڈان اور صومالیہ سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں