کہوٹہ موٹر چور گروہ متحرک ، پولیس سراغ لگانے میں ناکام
نیوزڈیسک (9نیوز) راولپنڈی
کہوٹہ (تحصیل رپورٹر عثمان سجاد مغل) تھانہ کہوٹہ کے علاقے میں پانی موٹر چور گروہ متحرک،پولیس سراغ لگانے میں ناکام،
تفصیل کے مطابق گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول بیور نئی آبادی سے چور پانی کی قیمتی موٹر چور نکال کر لے گئے پولیس کو 15 پہ کال کرنے کے باوجود پولیس موقع پہ نا پہنچی،
دوسرے واقعے میں دھنیام کے رہائشی نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پچھلے ایک ماہ سے کنویں اور بور سے پانی کی موٹریں چوری ہونے کے واقعات ہورہے ہیں،
اور اب تو رمضان المبارک میں بھی چوریاں ہورہی ہیں ، عوام روزے رکھ کر آرام کرتی ہے جبکہ چور اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں
پولیس ابھی تک کسی ایک بھی کیس کو حل نہ کرپائی ، اہل علاقہ کا آئی جی پنجاب سے مطالبہ ہے کہ کہوٹہ پولیس کی کارکردگی بدترین ہے اہل افسران تعنیات کیا جائیں تاکہ جرائم کا خاتمہ ہو۔








