پاکستانی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں تیزی کیساتھ تنزلی کا شکار ہو رہا ہے۔
نیوز ڈیسک(9نیوز) اسلام آباد
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1 روپیہ 64 پیسے اضافے کے بعد 205 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔
خیال رہے کہ موجودہ حکومت جب سے اقتدار میں آئی ہے، اس کے صرف 3 مہینوں کے عرصے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 23 روپے اضافہ ہو چکا ہے۔ اس اہم معاملے پر بات کرتے ہوئے سٹیٹ بینک کی ڈپٹی گورنر سیما کامل نے کہا ہے کہ کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ جب تک پاکستان کا آئی ایم ایف کیساتھ معاہدہ نہ ہو جائے، کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ ہماری کرنسی کی قدر کس قدر گرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکی ڈالر کی قدر کا تعین مارکیٹ میں کی جا رہی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ چونکہ وفاقی بجٹ پیش ہو چکا ہے، اس لئے آئی ایم کیساتھ معاہدہ ہو جائے گا۔
دوسری جانب کرنسی ڈیلروں کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سٹے بازوں نے ملک میں جاری افواہوں کا بھرپور فائدہ اٹھایا ہے۔ ملک کی معاشی صورتحال ایسے عناصر کیلئے بہت سودمند ثابت ہو رہی ہے۔








