233

برطانیہ منی لانڈرنگ کے سدباب کیلئے اقدامات اٹھائے: عمران خان

برطانیہ منی لانڈرنگ کے سدباب کیلئے اقدامات اٹھائے: عمران خان

نیوزڈیسک (9نیوز) اسلام آباد

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سرمائے کی غیر قانونی ترسیل ترقی پذیر ممالک کا بڑا مسئلہ ہے۔



تفصیل کے مطابق پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچئن ٹرنر کی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔



اس موقع پر پی ٹی آئی کے مرکزی سینئر نائب صدر فواد چودھری اور مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی بھی موجود تھے۔



چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے منی لانڈرنگ کے ذریعے غریب ممالک سے سرمائے کی ترسیل کے تدارک کی ضرورت پر زور دیا

جبکہ امیر ممالک کی جانب سے غریب ملکوں سے دولت کی غیر قانونی ترسیل کا سلسلہ بند کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کی ضرورت بھی اجاگر کی۔



ان کا کہنا تھا کہ اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا فیکٹائی پینل اپنی رپورٹ میں اس معاملے کی نزاکت اجاگر کر چکا ہے۔

سرمائے کی یہ غیر قانونی ترسیل غریب ممالک کے باشندوں میں ہجرت کے رجحان کو ابھارتی ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ غریب ممالک سے امیر ملکوں کی جانب ہجرت خود ترقی یافتہ ممالک کیلئے بڑے چیلنجز پیدا کرتی ہے۔ عدل وانصاف کا تقاضا ہے کہ عالمی سطح پر منی لانڈرنگ کے موثر انسداد کیلئے حکومتیں اقدامات اٹھائیں۔



انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت اس باب میں کلیدی کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر کی جانب سے میزبانی پر چیئرمین تحریک انصاف سے اظہارِ تشکر کیا گیا۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں