220

فرح خان کو 10 ایکڑ پلاٹ کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا معاملہ ، دو افراد گرفتار

فرح خان کو 10 ایکڑ پلاٹ کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا معاملہ ، دو افراد گرفتار

سینئر صحافی علی عمران عباسی

سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان کو فیصل آباد اکنامک زون میں 10 ایکڑ انڈسٹریل پلاٹ کی غیرقانونی الاٹمنٹ کے معاملے پر اینٹی کرپشن نے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔



اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ فیڈمک کے سابق سی ای او رانا یوسف اور سیکرٹری اسپیشل اکنامک زون کمیٹی مقصود احمد کو گرفتار کیا گیا ہے،ملزمان پر فرح خان اور ان کی والدہ کی کمپنی کو غیرقانونی طور پر انڈسٹریل پلاٹ دینے کا الزام ہے۔



فرح خان کے ٹیکس ایڈوائزر کا اثاثوں سے متعلق بیان سامنے آگیا حکام کے مطابق ملزمان نے فیصل آباد اسپیشل اکنامک زون میں قیمتی انڈسٹریل پلاٹ کوڑیوں کے بھاؤ الاٹ کیا، 60 کروڑ مالیت کا پلاٹ صرف 8 کروڑ 30 لاکھ روپےجعلی کمپنی بناکر الاٹ کروایا گیا۔



اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ انڈسٹریل پلاٹ لینے کے لیے کمپنی کی ویلیو 2 ارب روپے ہونی چاہیے تھی، فرح خان کے شوہر احسن جمیل گجر نے 2 ارب روپے کی جعلی گارنٹی دی۔



حکام کےمطابق اینٹی کرپشن فرح خان اور احسن جمیل گجر کے اثاثوں کی چھان بین بھی کر رہی ہے، گرفتار دونوں ملزمان کے خلاف اینٹی کرپشن فیصل آباد میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Rahim Khattak
Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں