49

افغانستان سے پاکستان پر ٹی ٹی پی حملوں میں خطرناک اضافہ، اقوامِ متحدہ کی رپورٹ

افغانستان سے پاکستان پر ٹی ٹی پی حملوں میں خطرناک اضافہ، اقوامِ متحدہ کی رپورٹ

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے افغان سرزمین کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں حملوں میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سال 2025 کے دوران پاکستان میں ٹی ٹی پی کے حملوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اور مختلف اندازوں کے مطابق رواں سال اب تک 600 سے زائد حملے کیے جا چکے ہیں۔

سلامتی کونسل کی مانیٹرنگ ٹیم کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں کئی ہائی پروفائل اور پیچیدہ کارروائیاں شامل تھیں، جن میں گاڑیوں میں نصب دھماکا خیز مواد اور خودکش حملہ آوروں کی ٹیموں کا استعمال کیا گیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے خودکش حملوں میں ملوث افراد کی اکثریت افغان شہریوں پر مشتمل تھی، جس سے سرحد پار دہشت گردی کے خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے مطابق ٹی ٹی پی نے نہ صرف اپنی سرگرمیوں میں اضافہ کیا ہے بلکہ اپنی کارروائیوں کا دائرہ بھی وسیع کر لیا ہے، جو پاکستان کی داخلی سلامتی کے لیے ایک سنگین چیلنج قرار دیا جا رہا ہے۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں