WHO flood relief program 171

پاکستان کو سیلاب کے بعد بیماریوں اور آفت کا خطرہ لاحق ہے،ڈبلیو ایچ او

پاکستان کو سیلاب کے بعد بیماریوں اور آفت کا خطرہ لاحق ہے،ڈبلیو ایچ او

نیوزڈیسک(9نیوز) نیویارک

پاکستان کو سیلاب کے بعد بیماریوں اور دوسری آفت کا خطرہ لاحق ہے، عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر ٹیڈروس نے خبردار کردیا، کہا پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے باعث نئی آفت کا سامنا ہے۔

WHO Head Quarter
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا کہ سیلاب کے بعد پاکستان میں دوسری آفت کا خطرہ منڈلا رہا ہے جو مختلف وبائی امراض سے بیماریوں اور اموات کی صورت میں ہوگی، ڈبلیو ایچ او دس ملین ڈالرز کے بعد امداد کے لیے نئی اپیل جاری کرے گا، ڈبلیو ایچ او کی زندگی بچانے کے لیے دل کھول کر امداد کی اپیل کردی۔

سربراہ عالمی صحت نے پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے 10 ملین ڈالر کی امداد کی اپیل جاری کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے دو ہزار سے زائد صحت کے مراکز تباہ ہوگئے جس سے وبائی امراض سے نمٹنے کی صلاحیت کم ہوگئی ہے،ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر ٹیڈروس نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر تشویش کا اظہار کردیا۔

ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، سیلاب متاثرین کیلیے ایک ایک دن مشکل ترین ہے، وبائی امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں، گیسٹرو، ملیریا سمیت دیگر بیماریوں سے متاثرین کی زندگیاں مزید خطرے میں پڑ گئی ہے،این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق سیلاب کے باعث مزید بائیس ہزار گھروں کو نقصان پہنچا،

دس افراد زخمی ہوئے ہیں “اور” اب تک پندرہ سو پنتالیس افراد جاں بحق اور بارہ ہزار آٹھ سو ساٹھ افراد زخمی ہوچکے ہیں، لاکھوں مویشی بھی ہلاک ہوئے۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں