بھارتی فوج میں خودکشی کا رجحان خطرناک حد تک بڑھ گیا
مانیٹرنگ ڈیسک (9نیوز) اسلام آباد
بھارتی فوج کو اپنے فوجیوں میں خودکشی کے خطرناک رجحان کا سامنا، گزشتہ پانچ سالوں کے دوران اس طرح کے 819 واقعات رونما ہو چکے ہیں۔

بھارتی وزیر دفاع اجے بھٹ نے فوجیوں اور سابق فوجیوں کی تعداد سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پچھلے پانچ سالوں میں ہندوستانی فوج کے علاوہ، ہندوستانی فضائیہ میں پانچ سالوں میں خودکشی کے 148 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جب کہ ہندوستانی بحریہ میں 29 واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں
بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ایک اور سب انسپکٹر، جس نے پیر کو ہندوستان، پاکستان بین الاقوامی سرحد کے ساتھ ایک پوسٹ پر خود کو گولی مار کر ہلاک کر دیا، نے ناموافق حالات میں تعیناتی، کم تنخواہوں اور بدتمیزی کی وجہ سے فوجیوں میں خودکشی کے رجحان کی وجوہات کو بے نقاب کیا ہے۔
رام دیو سنگھ کو خون میں لت پت پایا گیا اور اس کے پاس سے اس کا ذاتی ہتھیار اس وقت ملا جب ایک جونیئر رینک کا سپاہی صبح 6:35 کے قریب اس کے کمرے میں پہنچا۔ اس کا تعلق 12ویں بٹالین سے تھا اور وہ بی ایس ایف کی ایک پلاٹون کی کمانڈ کر رہا تھا۔
سیکورٹی ماہرین کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اپنی ہی عوام کے خلاف فضول جنگ لڑنے کا احساس، کام کی جگہوں پر ناروا سلوک اور ناقص خدمات ہندوستانی فوج میں بڑھتی ہوئی خودکشیوں کی کچھ وجوہات ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آفیسرز کا ناروا رویہ اور طویل سفر کے لیے چھٹی سے انکار کو بھی ہندوستانی فوجی اہلکاروں میں خودکشی کے خطرناک رجحانات کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ ہندوستانی فوجی قیادت اپنے افسروں اور فوجیوں میں خودکشیوں سے متعلق مسائل کو حل کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔








