190

کنگنا رناوت کی نئی پولیٹیکل تھرلر فلم ’ایمرجنسی‘ کا سنسنی خیز ٹیزر جاری

کنگنا رناوت کی نئی پولیٹیکل تھرلر فلم ’ایمرجنسی‘ کا سنسنی خیز ٹیزر جاری

ویب ڈیسک(9نیوز) ممبئی

kangna ranawat

بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت اپنی نئی فلم ’ایمرجنسی‘ میں سابقہ بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی کے روپ میں نظر آئیں گی اور فلم کا نیا سنسنی خیز ٹیزر جاری کردیا گیا۔

اداکارہ نے ٹویٹر پر فلم کے پہلے ٹیزر کو جاری کیا اور ساتھ ہی اعلان کیا کہ فلم رواں برس 24 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

کنگنا رناوت کی مرکزی کردار کے ساتھ ’ایمرجنسی‘ ایک تاریخی ڈراما ہے جسے اداکارہ نے خود ہی ہدایت کاری دی اور پروڈیوس کیا ہے۔

تھرلر فلم کی کہانی انڈیا کی تیسری وزیراعظم اندرا گاندھی کے سیاسی کیریئر کے گرد گھومتی ہے جن کی پالیسیوں نے انڈیا کی تاریخ کو تبدیل کیا تھا۔

’ایمرجنسی‘ میں کنگنا رناوت کے ساتھ انوپم کھیر، شریاس تالپاڑے اور ماہیما چوہدری نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں