184

شہید انسپکٹر عمران عباس کے خاندان کی قربانیاں لازوال ہیں:سی پی او عمر سعید ملک

شہید انسپکٹرمیاں عمران عباس کی پہلی برسی،

نیوز ڈیسک(9نیوز) راولپنڈی

رحیم خٹک: نمائندہ 9 نیوز

شہید انسپکٹر عمران عباس کے خاندان کی قربانیاں لازوال ہیں جنہیں سلام پیش کرتا ہوں، سی پی او عمر سعید ملک
شہید کے درجات کی بلندی کے لیے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں قرآن خوانی اور دعا کی تقریب کا انعقاد



تفصیلات کے مطابق شہید انسپکٹر عمران عباس کی پہلی برسی ہے موقع پر دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سی پی اوراولپنڈی عمرسعیدملک ،ایس ایس پی انوسٹی گیشن غضنفر علی شاہ ،ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض ،ایس پی ہیڈکوارٹرز زنیرہ اظفر ،ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد فیصل کامران ،ایس پی ٹریفک رائے مظہر اقبال ،ایس پی سیکورٹی آمنہ بیگ ،

سی پی او عمر سعید ملک و دیگر افسران دعائیہ تقریب کے دوران

ایس پی سعود خان وزیرقانون کے بھائی راجہ ناصر اوردیگر سینئر افسران سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،



شہید انسپکٹر عمران عباس ایک سال قبل 07مارچ کو ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہو گئے تھے،



دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےسی پی او عمر سعید ملک کا کہنا تھا کہ شہید انسپکٹر کے والد سب انسپکٹر میاں محمد عباس بھی 07جولائی 1990کو خطرناک ڈاکوؤں سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے،
شہید انسپکٹر عمران عباس کے خاندان کی قربانیاں لازوال ہیں جنہیں سلام پیش کرتا ہوں،



دکھ سکھ کی ہر گھڑی میں شہید کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں،
شہداء ہمارے محسن اور ہمارا فخر ہیں جن کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں