صوبائی وزیر قانون ملک احمد خان بھی وزارت سے مستعفی ہو گئے
نیوزڈیسک(9نیوز)لاہور
لاہور:مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت کے وزیر قانون ملک احمد خان نے بھی اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے ملک احمد خان کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے جبکہ استعفے کی وجہ ضمنی انتخابات کی انتخابی مہم کا حصہ بننا بتائی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر اور سابق وسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، صوبائی وزیر سلمان رفیق اور پنجاب حکومت کا آئندہ مالی سال بجٹ پیش کرنے والے اویس لغاری بھی وزارتوں سے استعفے دے چکے ہیں۔
Latest posts by Rahim khattak (see all)








