سمندری طوفان بالآخر گجرات اور سندھ کے ساحلوں سے ٹکرا گیا
نیوزڈیسک(9نیوز)کراچی
سائیکلون Biparjoy بالآخر نو دن سے زیادہ سفر کرنے کے بعد “کیٹیگری 01” کے طور پر گجرات/سندھ بارڈر پر لینڈ فال کر گیا

یہ سمندری طوفان بحیرہ عرب کی تاریخ میں اب تک کا سب سے طویل اور مسلسل بارش برسانے والا طوفان بنا رہا ہے۔
زمینی علاقوں میں 120-140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ سمندری لہریں 10-15 فٹ تک بلند ہو رہی ہیں جو ساحل کے قریب بہت سے دیہات کے لیے خطرے کا باعث ہیں،
یہ بھی پڑھیںسمندری طوفان سندھ کے ساحلوں کے قریب، انخلااورحفاظتی اقدامات جاری
موسلا دھار بارشوں کے ساتھ یہ لینڈ فال کا عمل چار گھنٹے سے زائد جاری رہنے کی توقع ہے، اس کے بعد طوفان تھرپارکر کی طرف بڑھے گا اور امکان ہے کہ اگلے دو دنوں کے دوران سندھ کے مشرقی اور جنوبی علاقوں ساتھ ہی گجرات/راجستان میں مزید بارشیں کا سبب بنے گا۔
ماہی گیروں سے درخواست ہے کہ 17 جون تک گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں، لوگوں سے بھی گزارش ہے کہ ساحل سمندر کا رخ نہ کریں
Latest posts by Rahim khattak (see all)








