Imran Khan Speech, Imran Khan jalsa 187

عدالت نے عمران خان پر فرد جرم کی کاروائی روک دی

عدالت نے عمران خان پر فرد جرم کی کاروائی روک دی

نیوزڈیسک(9نیوز) اسلام آباد

خاتون جج کو دھمکی دینے پر توہین عدالت کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہو گئے، اس سلسلے میں عدالت کے اطراف اور وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خاتون جج کو دھمکی پر توہین عدالت کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر آج فرد جرم عائد کرنے کے لیے عدالت نے 22 ستمبر کی تاریخ مقرر کر رکھی تھی۔ جس کی سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں 5 ججز پر مشتمل لارجر بینچ کرے گا۔ اس سے قبل عدالت عمران خان کے دونوں جواب غیر تسلی بخش قرار دے چکی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ میں چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس محسن اختر کیانی ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب، جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار شامل ہیں۔ توہین عدالت کیس کی سماعت دن ڈھائی بجے مقرر تھی، تاہم معمولی تاخیر سے سماعت کا آغاز ہوا۔ پیشی کے دوران ہائی کورٹ کے اندر اور باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

وکلا ، لا افسران اور صحافیوں کا کمرہ عدالت میں داخلہ انٹری پاس سے مشروط ہے جب کہ رجسٹرار ہائی کورٹ نے پریس روم اور بار روم میں آڈیو کیس سننے کی سہولت بھی دی ہے۔ علاوہ ازیں کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار صورت حال سے نمٹنے کے لیے وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی سخت کردی گئی ہے اور حساس مقامات کے علاوہ اہم راستوں پر تعینات نفری میں اضافہ کردیا گیا ہے

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں